ریاستہائے متحدہ امریکہ میں نیواڈا کے سب سے بڑے شہر لاس ویگاس میں ڈھائی سو سے زائد طلبا کی فراغت کی تقریب اسپیڈ وے ریس ٹریک پر منعقد کی گئی۔
فیتھ لوتھرن ہائی اسکول کے عملے نے روایتی گریجویشن تقریب کو مختلف انداز میں منانے کا فیصلہ کیا، حالانکہ متعدد اداروں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اپنے پروگرامز کو منسوخ کر دیا ہے۔
لاس ویگاس کی موٹر اسپیڈ وے ریس ٹریک پر 256 طلبا نے اپنی کاروں میں ہی ڈپلومہ کی ڈگریاں حاصل کیں۔
طلبا نے روایتی گاون پہن کر اپنی کاروں میں ہی تقریب کے خطاب کو سنا اور اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔