ETV Bharat / international

Child COVID-19 Cases in US: امریکہ میں پنچانوے لاکھ بچے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں - امریکی بچوں میں کورونا

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) اور چلڈرن ہاسپٹل ایسوسی ایشن کے مطابق 13 جنوری تک امریکہ بھر میں کل 94 لاکھ 52 ہزار 491 بچے کووڈ-19 سے متاثر ہوئے تھے، جو کہ ملک کے کل کورونا کیسز میں سے 17.8 فیصد تھے۔

us reports 95 lakhs COVID-19 child  cases
امریکہ میں پنچانوے لاکھ بچے کورونا سے متاثر ہوئے
author img

By

Published : Jan 19, 2022, 10:18 PM IST

امریکہ میں کووڈ-19 کی وبا کے آغاز سے اب تک تقریباً 95 لاکھ بچے کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) اور چلڈرن ہاسپٹل ایسوسی ایشن کے مطابق، بچوں میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

منگل کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق 13 جنوری تک ملک بھر میں کل 94,52,491 بچے کووڈ-19 سے متاثر ہوئے تھے۔ دوسرے الفاظ میں، کل کورونا کیسز میں سے 17.8 فیصد بچے تھے۔ آبادی میں 100,000 بچوں میں سے 12,559 میں انفیکشن درج کیا گیا۔

اے اے پی کے مطابق 13 جنوری کو ختم ہونے والے آخری ہفتے میں تقریباً 10 لاکھ بچے کورونا سے متاثر پائے گئے۔ یہ گزشتہ موسم سرما کے کورونا لہر سے چار گنا زیادہ کیسز ہیں۔

یہ امریکہ میں مسلسل 23 واں ہفتہ ہے جب بچوں میں کووڈ 19 کے کیسز ایک لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اے اے پی کے مطابق ستمبر کے پہلے ہفتے سے اب تک 44 لاکھ سے زیادہ بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں لاکھوں بچوں پر کورونا کے برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں: اقوام متحدہ

اےاے پی نے رپورٹ میں کہا، ’’نئی قسموں کی شدت اور ممکنہ طویل مدتی اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے عمر کے لحاظ سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

رپورٹ میں کہا گیا ہے، ’’یہ جاننا ضروری ہے کہ وبائی مرض کا بچوں کی صحت پر فوری اثر پڑ رہا ہے۔ ہمیں بچوں اور نوجوانوں کی اس نسل کی جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود پر وبائی امراض کے دیرپا اثرات کو تنقیدی طور پر شناخت کرنے اور ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔‘‘

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.