امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کئی اہم ریاستوں میں صدر کے انتخاب کی قانونی کارروائی ابھی شروع ہو رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر کے عہدے کے امیدوار جوبائیڈن کو غلط طریقے سے جیت کے دعوے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا کہ جو بائیڈن کو غلط طریقے سے صدارتی دفتر کا دعوی نہیں کرنا چاہیے۔ میں بھی وہ دعوی کرسکتا ہوں۔ قانونی کارروائی ابھی شروع ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ کچھ ریاستوں میں بڑی برتری حاصل کئے ہوئے تھے، لیکن کرشمائی طریقے سے یہ برتری کم ہوگئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا کہ 'ان سبھی ریاستوں میں دیر رات تک مجھے اتنی بڑی برتری تھی لیکن اگلے روز یہ برتری کرشمائی طریقے سے کم ہوتی چلی گئی۔ ہماری قانونی کارروائی آگے بڑھنے کے بعد شاید برتری پھر سے برقرار رہے'۔
انہوں نے کہا کہ انتتخابات کے نتائج کو متاثر کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر انتخابی دھاندلی ہورہی ہے۔