ETV Bharat / international

امریکی صدارتی انتخابات: ٹرمپ اور بائیڈن کا ٹوئٹ گیم

امریکی انتخابات کے نتائج میں جس قدر تاخیر ہوتی جا رہی ہے، ہر پل نئے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں فی الحال بڑی شخصیات کے درمیان ٹوئٹ گیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

sdf
df
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 10:32 PM IST

امریکی انتخابات کے نتائج میں جس قدر تاخیر ہوتی جا رہی ہے، ہر پل نئے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں فی الحال بڑی شخصیات کے درمیان ٹوئٹ گیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ووٹ شماری کا مرحلہ جاری ہے۔ ایسے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بات پر اعتراض ہے کہ الیکشن ڈے کے بعد آنے والے ووٹ کو کیوں شمار کیا جا رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ نے ٹوئٹ کر لکھا کہ ' جو ووٹ الیکشن ڈے کے بعد آئے ہیں انہیں شمار نہیں کیا جائے گا'۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ
ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ

اس کے جواب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹوئٹ کر لکھا کہ 'ہر ووٹ کا شمار ضرور ہونا چاہیے'۔

جو بائیڈن کا ٹوئٹ
جو بائیڈن کا ٹوئٹ

یہی نہیں بلکہ ٹرمپ نے ووٹ شماری کو رکوانے کی غرض نے عدالت کا رخ کیا ہے، جس کی بات وہ پہلے ہی کہ چکے تھے۔

وہیں ان تمام حالات پر نظر رکھنے والوں میں سے ایران کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعہ ہی تنقید کی گئی۔

ایران کے سپریم رہنما سید علی خامنہ ای نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ 'کیسا تماشا ہے! ایک کا کہنا ہے کہ یہ امریکی تاریخ کا سب سے جعلی انتخاب ہے۔ ایسا کہنے والا فی الحال امریکی صدر کے عہدے پر ہے۔ ان کے حریف کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کا ارادہ رکھتے ہیں! اس طرح امریکی انتخابات اور امریکی جمہوریت ہیں'۔

ایرانی سپریم خامنہ ای کا ٹوئٹ
ایرانی سپریم خامنہ ای کا ٹوئٹ

ٹوئٹ گیم سے قطع نظر امریکہ میں بائیڈن اور ٹرمپ دونوں کے حامی سڑکوں پر ہیں۔ ٹرمپ کے حامی ووٹ شماری بند کرنے کی بات کر رہے ہیں وہیں بائیڈن کے حامی جمہوریت کہ بات کر ہر ایک ووٹ کو شمار کیے جانے کا نعرہ دے رہے ہیں۔

اب دیکھنے والی بات یہ ہو گی کہ امریکی انتخابات میں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور کون وہائٹ ہاوس کا رخ کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.