امریکہ ایران پر حملے کی راہ ہموار کرنے کے لئے عراق میں اپنا سفارت خانہ بند کرسکتا ہے۔
یہ اطلاع ایکسیوس ویب سائٹ نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ اس سے قبل امریکی عہدے داراں کا کہنا تھا کہ انہیں قاسم سلیمانی کے قتل کی پہلی برسی سے پہلے ہی ایران حامی ملیشیا کی جانب سے عراق میں ممکنہ حملے کی تیاریوں کے اشارے ملے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوری میں امریکہ کے ڈرون حملے میں ایرانی کمانڈر سلیمانی بغداد کے نواح میں مارا گیا تھا۔
ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف متعدد متبادل غور کر رہا ہے، جن میں سے ایک ایران کے خلاف جوابی کارروائی بھی شامل ہے۔
(یو این آئی)