ETV Bharat / international

امریکی انتخابات 2020: جانئے مائک پینس اور کملا ہیرس کون ہیں؟

امریکی صدارتی انتخابات 2020 میں پہلی بار بھارتی اور افریقی نژاد خاتون کملا ہیریس نائب صدر کے لیے پرجوش نظر آ رہی ہیں۔ ان کے بالمقابل موجودہ نائب صدر مائک پینس ہیں، جن کا اپنا خاص پس منظر ہے۔ جانئے مائک پینس اور کملا ہیرس کون ہیں؟

us election 2020: who is mike pence and kamala harris ?
امریکی انتخابات 2020: جانئے مائک پینس اور کملا ہیرس کون ہیں؟
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 8:11 AM IST

امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ امریکی نائب صدر مائک پینس اور ان کی حریف کملا ہیرس نائب صدر کے لیے امیدوار ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات 2020 میں پہلی بار بھارتی اور افریقی نژاد خاتون کملا ہیریس نائب صدر کے لیے پرجوش نظر آرہی ہیں جن کی پیدائش 1964 میں ہوئی ہے۔

us election 2020: who is mike pence and kamala harris ?
کملا ہیرس: خاص باتیں

کملا ہیرس اپنے بھارتی نژاد ہونے پر فخر کرتی ہیں۔ وہ اپنی ماں، جنہوں نے تمل ناڈو سے امریکہ ہجرت کی تھی، سے سیکھی ہوئی باتوں پر بھی فخر کرتی ہیں۔ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ہیرس امریکہ کے اس اہم عہدے پر فائز ہوسکتی ہیں۔

کملا ہیرس کو امریکہ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے نائب صدر کے لیے نامزد کیا ہے جس کے بعد امریکی سیاست میں خواتین کی حصہ داری سے متعلق بھی موضوع زیر بحث آیا ہے۔

بہ شکریہ ٹوئٹر
  • ووٹرز کی ترجیحات:

سنہ 2019 کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کی کل آبادی 32.82 کروڑ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ایک اندازے کے مطابق 1.8 ملین بھارتی نژاد امریکی رائے دہندگان حصہ لیں گے۔

امریکی انتخابات 2020 میں سیاہ فام کا بھی اہم کردار ہوگا۔ ان انتخابات سے قبل سیاہ فاموں نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔ عام طور پر ڈیموکریٹ پارٹی کو سیاہ فارموں کی حامی اور ان کے حقوق کے لیے کام کرنے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ایسے میں کملا ہیرس کا کردار بھی اہم ہوگا۔

امریکہ کی دونوں بڑی جماعتیں ری پبلکن پارٹی (ڈونلڈ ٹرمپ) اور ڈیموکریٹ پارٹی (صدارتی امیدوار جو بائیڈن) بھارتی نژاد امریکی رائے دہندگان کو منانے اور ان کے ووٹز حاصل کرنے کے لیے سابقہ انتخابات کے مقابلے میں بہت متحرک ہیں۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کملا ہیریس کی نائب صدر کے لیے نامزدگی کے بعد افریقی نژاد سیاہ فاموں اور دیگر ممالک کے امریکہ میں مقیم رائے دہندگان کی تائید مل سکتی ہے۔

  • مائک پینس۔۔۔۔۔ کیا ہیں خاص باتیں:

مائک پینس کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے جن کا اپنا منفرد پس منظر ہے۔

مائیکل رچرڈ پینس (پیدائش سات جون 1959) ایک بے باک سیاستدان اور اٹارنی ہیں جو 2017 سے امریکہ کے 48 ویں اور موجودہ نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مائک پینس: خاص باتیں

اس سے قبل وہ 2013 سے 2017 تک انڈیانا کے 50 ویں گورنر اور متحدہ کے رکن تھے 2001 سے 2013 تک ریاستوں کے ایوان نمائندگان میں شامل تھے۔

پینس نے امریکہ کے مشہور ہنوور کالج اور انڈیانا یونیورسٹی مک کین اسکول آف لاء میں اعلی تعلیم حاصل کی۔

  • اسقاط حمل پر تنازعہ:

کئی دہائیوں سے پینس اسقاط حمل کے خلاف پرعزم وکالت کرتے رہے ہیں۔ گزشتہ 27 جنوری 2017 کو نائب صدر کی حیثیت سے حلف برداری کے ایک ہفتہ بعد ہی پینس نے اسقاط حمل کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی تھی جس کے بعد سے انھیں شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

امریکہ کے موجودہ نائب صدر مائک پینس نے ملک میں آئندہ صدارتی انتخابات میں دوبارہ اسی عہدے کے لئے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا ہے۔ جس کے بعد سے وہ مسلسل متحرک ہیں۔

پینس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مجھے معلوم ہے کہ ٹرمپ کے پاس امریکہ کو ایک بار پھر عظیم ملک بنانے کے لئے قیادت اور ویژن دونوں ہیں'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'میں نے دیکھا ہے کہ پچھلے چار برسوں میں ٹرمپ نے ناقابل یقین چیلینجز کا سامنا کیا ہے لیکن امریکی عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے روز پھر سے کھڑے ہوئے ہیں'۔

گزشتہ 26 فروری 2020 کو ٹرمپ نے اعلان کیا کہ پینس کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبائی مرض کے بارے میں وفاقی حکومت کے رد عمل کی رہنمائی کرے گا، پینس نے اسے اپنے سیاسی کیریئر کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.