ETV Bharat / international

امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کو واپس لے لیا

گزشتہ سال 20 اگست کو سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط لکھ کر یہ درخواست کرتے ہو ئے کہا تھا کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کے تحت 2015 کے نیو کلائی معاہدے کو توڑ نے کے لئے پابندیاں عائد کی جانی چاہئے۔

United States
United States
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 2:19 PM IST

امریکی انتظامیہ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ میں ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کئے جانے کے فیصلے کو واپس لے لیا۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کے کار گذار مستقل نمائندہ رچرڈ ملز نے ایک خط میں یہ اعلان کیا۔

رچرڈ ملز نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ارسال کئے گئے اپنے مکتوب میں کہا کہ ’’ میں سلامتی کونسل کو اپنی حکومت کی جانب سے مطلع کرتا ہوں کہ امریکہ نے 20، 21 اگست اور 21 ستمبر 2020 کو سلامتی کونسل میں خط سونپا تھا، اسے سرکار واپس لے رہی ہے‘‘ ۔

واضح ر ہے کہ گذشتہ سال 20 اگست کو سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط لکھ کر یہ درخواست کرتے ہو ئے کہا تھا کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کے تحت 2015 کے نیو کلائی معاہدے کو توڑ نے کے لئے پابندیاں عائد کی جانی چاہئے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.