ETV Bharat / international

'امریکہ کورونا ویکسین کی مزید 20 کروڑ خوراکیں خریدے گا'

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 10:22 PM IST

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مزید 20 کروڑ خوراکیں خریدے گا تاکہ موسمِ خزاں سے قبل ملک کی 30 کروڑ آبادی کی ٹیکہ کاری کا عمل مکمل ہو سکے۔

united states to buy 200 million more corona vaccines says president joe biden
'امریکہ کورونا ویکسین کی مزید 20 کروڑ خوراکیں خریدے گا'

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے 'فائزر' اور 'موڈرنا' ویکسین کی 10، 10 کروڑ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جن کی ترسیل کا عمل موسمِ گرما کے اختتام یا خزاں کے آغاز میں مکمل ہو جائے گا۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اس وبا کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ ویکسین کے نئے آرڈر کے بعد امریکہ مجموعی طور پر کورونا ویکسین کی 60 کروڑ خوراکیں حاصل کر لے گا۔

بائیڈن کے بقول 'یہ خوراکیں ابھی امریکہ کے پاس نہیں پہنچیں، لیکن ہم اُمید کرتے ہیں کہ موسمِ گرما کے دوران یہ موصول ہو جائیں گی'۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کا عمل روکنے کی قرارداد مسترد

بائیڈن انتظامیہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ دستیاب خوراکوں کی ریاستوں میں ترسیل میں تیزی لائیں گے تاکہ آئندہ تین ہفتوں کے دوران ویکسینیشن میں اضافہ ہو سکے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اُن کی انتظامیہ آئندہ ہفتے ریاستوں کو 86 لاکھ کے بجائے ایک کروڑ سے زائد خوراکوں کی ترسیل یقینی بنائے گی جب کہ ریاستوں کو ویکسینیشن کا عمل مزید منظم کرنے کے لیے ماہرین کی خدمات بھی دی جائیں گی۔

امریکی صدر کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 21 لاکھ سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے جان گنوا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.