امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میڈیا کے سابق بے تاج بادشاہ کونارڈ بلیک کو معافی دیدی ہے۔
امریکہ میں 74سال کونارڈ بلیک کو 2007میں دھوکہ دہی کے معاملہ میں قصوروار قراردیاگیاتھا اور انھیں تین سال سے زیادہ جیل کی سزا دی گئی تھی ۔
وہائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں مسٹر بلیک کو کاروباری اور علم رکھنے والا فرد بتایاہے ۔
کنیڈا میں پیداہوئے بلیک 2012 میں جیل سے رہاہوئے تھے اور پچھلے سال انھوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تعریف میں 'ڈونلڈ جے ٹرمپ: اے پریزیڈنٹ لائک نو ادر' کے عنوان سے ایک کتاب لکھی تھی۔
بلیک کا ایک وقت میں میڈیا کے شعبہ میں کافی دبدبہ تھا۔انھیں برطانیہ کے ڈیلی ٹیلی گراف شکاگو سن ٹائمساوریروشلم پوسٹکو چلایاتھا۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس نے مسٹر بلیک کو معافی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکونارڈ بلیک نے کاروبار کے ساتھ ساتھ سیاست اور تاریخ کے شعبہ میں بڑا تعاون دیاہے ۔ان سب کو دیکھتے ہوئے وہ پوری طرح سے معافی کے حق دار تھے
بلیک نے 2001میں برطانیہ کی شہریت اختیار کرنے کے بعد کناڈا کی شہریت ترک کردی تھی ۔