امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیکساس آمد پر نسل پرستی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ نفرت برداشت نہیں، دہشت گردی روکی جائے۔
امریکی صدر کو اوہائیو کے شہر ڈیٹن میں دورے کے دوران بھی مظاہرین کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے، امیگریشن اور گن کنٹرول کی حمایت میں تقاریر کیں۔
مظاہرین نے الپاسومیں فائرنگ کو امیگرینٹس کے خلاف داخلی دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ الپاسو خطرناک ترین نہیں، نسلی ہم آہنگی کا نمونہ شہر ہے۔
ڈیٹن میں اسپتال کے دورے کے موقع پر ٹرمپ کے خلاف سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نسلی تفریق اور کشیدگی میں اضافے کا سبب قرار دیا اور نعرے لگائے کہ اوہائیو صدر ٹرمپ کو خوش آمدید نہیں کہتا ہے۔
دراصل ٹیکساس کے علاقے الپاسو میں نسل پرستوں نے فائرنگ کر کے 22 افراد کو ہلاک جبکہ ڈیٹن میں 9 افراد کو مار دیا تھا۔