ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز

امریکہ کے بعد برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 654 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 7 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک تقریباً 38 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔

برازیل میں کورونا معاملوں کی تعداد 7 لاکھ کے عبور

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 8:39 PM IST

Updated : Jun 9, 2020, 8:47 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای)کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 7 ہزار 412 ہوگئی ہے حالانکہ متاثرین کے صحتیاب ہونے کی شرح 53.47 فیصد ہے۔

سی ایس ایس ای کے مطابق اب تک 3 لاکھ 78 ہزار 257 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 679 لوگوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 37 ہزار 991 ہوگئی ہے۔

پوری دنیا میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ سُپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 19 لاکھ 61 ہزار 185 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ ایک ہزار 7 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اموات کے معاملے میں امریکہ اور برطانیہ کے بعد برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔

Last Updated : Jun 9, 2020, 8:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.