قطر اور جرمنی کی مشترکہ میزبانی میں طالبان ۔ امریکی امن کانفرنس سات اور آٹھ جولائی کو دوحہ میں ہو گی، جس میں شرکت کے لیے افغان مندوبین دوحہ پہنچ رہے ہیں۔
قیام امن کے لیے افغانستان میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد خاصے سرگرم ہیں۔ اس سلسلے میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اب تک طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے سات دور ہو چکے ہیں۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے میڈیا کو بتاتےہوئےکہا کل ہونے والے دوحہ اجلاس میں خواتین، سول سوسائٹی کے سرگرم کارکن اور افغان صحافیوں کے وفود بھی شامل ہوں گے۔
اطلاع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان 22 جولائی کو امریکہ کا سرکاری دورہ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونانلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرئیں گے۔ توقع ہے کہ اس ملاقات کے دوران طالبان ۔ امریکی امن مذاکرات کے ضمن میں بھی بات چیت ہوگی۔
کہا جا رہا ہے کہ اب تک کے ہوئے سات مذاکرات کی ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ طالبان، افغانستان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔ وہ افغان حکومت کو امریکہ کی کٹھ پتلی مانتے ہے۔