ETV Bharat / international

انتخابی نتائج پر سپریم کورٹ فیصلہ دے سکتا ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج سے متعلق سپریم کورٹ کوئی حتمی فیصلہ کر سکتی ہے۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Nov 6, 2020, 4:00 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج سے متعلق سپریم کورٹ کوئی حتمی فیصلہ کر سکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ 'ہمیں یقین ہے کہ ہم انتخابات آسانی سے جیت جائیں گے۔ ہمارا ماننا ہے کہ انتخابی نتائج کے حوالے سے بہت ساری درخواستیں دائر کی جائیں گی کیونکہ ہمارے پاس انتخاب میں دھاندلی کے کافی ثبوت ہیں۔ شاید ملک کی اعلی عدالت اس کا فیصلہ کرسکتی ہے'۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر انتخابات میں اپنی فتح کا دعوی کرتے ہوئے کہا اگر غیر قانونی ووٹوں کی گنتی کی جاتی ہے تو میں آسانی سے جیت جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ 'ڈیموکریٹک پارٹی غیر قانونی ووٹوں کے ذریعہ انتخابی نتیجہ ہمارے حق میں بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ میں فیصلہ کن اہم سمجھی جانے والی متعدد ریاستوں کو جیت چکا ہوں۔ ہم نے تاریخی فتح درج کرلی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.