امریکی حکام کے مطابق سوبربن دیوند کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور آٹھ طلبا زخمی ہو گئے۔
پولیس نے مشتبہ بندوق برداروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ امریکی ریاست کولوراڈا کے سٹیم اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں تقریبا 1800 طلبا زیر تعلیم ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق دو مشتبہ بندوق برداروں کو گرفتار کر لیا ہے اور پولیس اسکول کے احاطے کی تلاشی لے رہی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔