ETV Bharat / international

برازیل میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج

برازیل میں کووڈ-19 کے پھیلاو کو کم کرنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ ہے، اس بیچ ملک کے جنوبی علاقے میں لوگ لاک ڈاؤن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

brazil protestesbrazil protestes
brazil protestes
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 2:21 PM IST

برازیل کے صدر جائر بولسونارو کے حمایتیوں نے ریو دے جنیوریو کی گلیوں میں مقامی حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ مقامی حکومت کی جانب سے کووڈ-19 کے خدشات کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

برازیل کے جنوبی علاقے میں درجنوں گاڑیوں اور ٹرکس پر سوار لوگوں نے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے ریو دے جنیریو کے گورنر ولسن وٹزل کے خلاف نعرے بازی کی۔

ریو دے جنیریو میں ایک مہینے پہلے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کچھ پابندیاں نافذ کی گئی تھی۔

مظاہرین کا کہنا ہے 'وہ کم پابندی کے اقدامات چاہتے ہیں اور صدر بولسنارو کے دفاع میں عمودی تنہائی کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، جہاں صرف بزرگ افراد یا وہ افراد جن کو کووڈ-19 سے زیادہ خطرہ ہے وہ ہی گھر میں رہیں'۔

ساؤ پالو میں ملک کا پہلا کووڈ-19 کیس درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ملک میں سب سے پہلے یہیں پانبدی کے احکامات نافذ کیے گئے تھے۔

ہفتے کے روز تک برازیل میں کم از کم 36 ہزار 599 کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ ملک میں اب تک 2،300 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.