ETV Bharat / international

Anti-COVID Rules Protests in Canada: کینیڈا میں لازمی ویکسینیشن کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری

author img

By

Published : Jan 31, 2022, 4:53 PM IST

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ٹرک ڈرائیوروں کا لازمی ویکسینیشن اور کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف احتجاج مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہا۔Anti-COVID Rules Protests Continue in Canada

Protests against compulsory vaccination in Canada continue in second day
کینیڈا میں لازمی ویکسینیشن کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری

سیکڑوں ٹرکوں اور ہزاروں مظاہرین نے ہفتے کے روز کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے مرکزی سڑکوں کو جام کر دیا تاکہ حکومت کی طرف سے کینیڈا-امریکہ کی سرحدی گزرگاہوں کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دینے کے حکومتی حکم کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ہزاروں ٹرک ڈرائیورز اور دیگر افراد اتوار کو پارلیمنٹ ہل کے قریب وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے کورونا قوانین کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئےAnti-COVID Rules Protests Continue in Canada۔ تاہم شام ہوتے ہی لوگوں کی بھیڑ کم ہوتی دیکھی گئی۔

دریں اثنا، پولیس نے کہا کہ ' فریڈم کانوائے' کا احتجاج پیر کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

دارالحکومت اوٹاوا کے میئر جم واٹسن نے کہا کہ لوگوں کو احتجاج کرنے کا حق ہے، لیکن شہر میں معمول کی زندگی بھی ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز ہزاروں ٹرک ڈرائیور اور سینکڑوں دیگر مظاہرین اوٹاوا میں جمع ہوئے تاکہ حال ہی میں نافذ کووڈ پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔

حکومت کی طرف سے لازمی حفاظتی ٹیکے لگانے کے حکم کے بعد جمعہ کی رات کو کینیڈا کے دارالحکومت میں ٹرکوں کا آنا شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Anti-COVID Rules Protests in Canada: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اہل خانہ کے ساتھ خفیہ مقام پر منتقل

ذرائع کے مطابق سرحد پار سے آنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے لازمی کورونا ویکسینیشن کے خلاف کینیڈا میں کینیڈا فریڈم کانوے Canada Freedom Convoy کے عنوان سے احتجاج ایک ریلی کے طور پر شروع ہوا، لیکن ہزاروں دیگر مظاہرین کے شامل ہونے کے بعد، پھر یہ احتجاج کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران حکومت کے مجموعی پابندیوں کے خلاف مظاہرے میں بدل گیا۔

پارلیمنٹ ہل کے ارد گرد بھیڑ جمع ہوگئے ہیں اور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں، احتجاج کی وجہ سے جسٹن ٹروڈو اپنے خاندان کے ساتھ دارالحکومت میں واقع گھر کو چھوڑ کر PM Trudeau left home خفیہ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.