ETV Bharat / international

واشنگٹن میں فائرنگ، ایک ہلاک، آٹھ زخمی - افریقی نژاد امریکی

پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ تمام افراد بالغ ہیں، نو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

shooting
واشنگٹن میں فائرنگ کے بعد ایک ہلاک، آٹھ زخمی
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 7:37 AM IST

امریکی ریاست واشنگٹن کی پولیس نے بتایا ہے کہ شمال مغربی واشنگٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ فائرنگ واشنگٹن ڈی سی کے کولمبیا ہائٹس کے پڑوس میں واقع 14ویں اسٹریٹ اور اسپرنگ روڈ کے نارتھ ڈبلیو نامی علاقے میں ہوئی۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 'ایسا لگتا ہے کہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نو متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہم اب بھی ان افراد کی صحیح تعداد کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں جو فائرنگ سے متاثر ہوئے ہیں'۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 56 برس ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس ان تین افریقی نژاد امریکیوں کی تلاش کر رہی ہے جو فائرنگ میں مبینہ طور سے ملوث تھے اور وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں: واشنگٹن میں ایک ہزار قیدی رہا ہوں گے

پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.