ETV Bharat / international

جارج فلائیڈ کے اعزاز میں طبی اہلکاروں کی ریلی - طبی اہلکاروں کی ریلی

صحت سے متعلق ایک کارکن نے بتایا کہ 'بہت سے سیاہ فام و غریب افراد کے علاج اور ادویات کی فراہمی میں تفریق سے کام لیا جاتا ہے۔'

سدف
سدف
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 5:22 PM IST

ہفتے کے روز نیویارک کے مینہیٹن شہر میں طبی اہلکاروں نے جارج فلائیڈ کے اعزاز میں پرامن احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔

اس دوران ڈاکٹرز بھی 'بلیک لائف میٹرز' کے بینر کے ساتھ سڑکوں پر اتر آئے اور ان ناانصافیوں پر بھی روشنی ڈالی، جس کا روزانہ اپنے ہسپتالوں میں تجربہ کرتے ہیں۔

ویڈیو

صحت سے متعلق ایک کارکن نے مقامی ملحقہ ڈبلیو بی سی ٹی وی کو بتایا کہ بہت سے سیاہ فام و غریب افراد کے علاج اور ادویات کی فراہمی میں تفریق سے کام لیا جاتا ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ماسک پہن کر 'بلیک لائیوز میٹر' کے نعرے کے ساتھ پر امن احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست مینی سوٹا کے مینی پولیس شہر میں 25 مئی کو امریکی پولیس نے 46 سالہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کے گلے پر 8 منٹ 46 سکنڈز تک اپنے گھٹنوں کو رکھ کر گلا گھونٹ دیا تھا۔

گلا گھونٹے جانے کے وقت جارج فلائیڈ کے دونوں ہاتھوں میں ہتھ کڑی تھی اور ان کے منہ سے 'میں سانس نہیں لے سکتا' کی آواز بھی سنی گئی تھی

اس حادثے کے بعد امریکہ کے متعدد ریاستوں میں مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک مثلا برطانیہ اور ایران وغیرہ میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔

حالانکہ ملزم پولیس اہلکار ڈیریک چاوون کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے، تاہم امریکہ میں مظاہروں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.