میکسیکو میں ایک بس تیز رفتار سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔
یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی ہے۔
اخبار ال فنانسیئرو کے مطابق 'یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس ریل کی پٹری کو پار کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئی۔ زخمیوں میں چھ کی حالت تشویشناک ہے۔
زخمیوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جسے پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔