سیٹلائٹ کی تصویروں میں بولوویا کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر دھوئیں کی لکیروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
برازیل کی سرحد سے منسلک بولوویا بھی امیزون کی جنگلات میں لگنے والی آگ سے انتہائی متاثر ہے۔ آگ سے ملک کی کاشتکاری کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔
گذشتہ ایک مہینے سے امیزون کے جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔ اور مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اب تک آگ کو نہیں بجھایا جا سکا ہے۔
خیال رہےکہ 'امیزون' کے جنگلات کو پوری دنیا کے پھیپھڑے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ کیوں کہ امیزون کو تقریبا 20 فیصد آکسیجن کا ذریعہ مانا جاتا ہے۔
غور طلب ہے کہ امیزون کے جنگلات بولویا، کولمبیا، وینزویلا،پیرو، گیانا، اور فرانسسی کیانا جیسے 8 ممالک کے سرحدوں سے منسلک ہیں۔