ETV Bharat / international

coronavirus update: دنیا بھر میں کورونا سے 37.08 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو

کورونا کے معاملے میں بھارت دوسرے اور اموات کے لحاظ سے تیسرے مقام پر ہے۔

covid
covid
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 2:20 PM IST

پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے قہر کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک 172.4 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 37.08 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 24 لاکھ 56 ہزار 62 ہوگئی ہے ، جبکہ 37 لاکھ آٹھ ہزار 626 افراد کی اس انفیکشن کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔

دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ کم ہوئی ہے۔ تاہم یہاں متاثرین کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 42 ہزار 991 ہوگئی ہے اور اس انفیکشن کی وجہ سے لگ بھگ 5.97 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا میں متاثرہ کورونا کے معاملے میں بھارت دوسرے اور اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113769 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار 879 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 97 ہزار 894 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس میں اب تک دو کروڑ 67 لاکھ 95 ہزار 549 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ سرگرم معاملے 80 ہزار 745 سے کم ہوکر 15 لاکھ 55 ہزار 248 ہوگئے ہیں۔ اس دوران 3380 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 44 ہزار 082 ہوگئی ہے۔

متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسری پوزیشن پر ہے۔ اس ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے 1.68 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4.70 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 57.62 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ قریب 1.10 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی نے کورونا سے متاثرہ افراد کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں پر متاثرہ کورونا وائرس کی تعداد 52.76 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 47976 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ روس میں کورونا متاثریں کی تعداد 50.49 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.20 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں کوروناا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 45.21 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 42.27 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.26 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹینا نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارجنٹینا میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 39.15 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 80411 ہے۔ جرمنی میں ، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.04 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 89152 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 36.97 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 80195 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کولمبیا میں 35.18 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 90890 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس دوران ایران پیچھے پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 29.54 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی تعداد 80،813 ہوگئی ہے۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.74 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اس وبا کی وجہ سے 74101 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

میکسیکو میں 24.29 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے معاملے میں یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 2.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.70 لاکھ سے زیادہ اور 53117 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 19.68 لاکھ کو عبور کرچکی ہے ، جبکہ 1.85 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے کیسز 18.43 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 51296 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہالینڈ میں اب تک 16.86 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 17940 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 16.86 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 56832 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.63 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30142 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.28 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 21105 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ دیگر پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس وبا کا پھیلاؤ جاری ہے جہاں 8.07 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12758 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے بھی صورتحال خراب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.