امریکہ میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے اب تک 2.23 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں اس وبا نے ایک خوفناک شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس ملک میں 84 لاکھ سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار جبکہ متاثرین کی تعداد 84 لاکھ سے تجاوز کرکے 84،04،743 ہوگئی ہے۔
امریکہ کے نیو یارک نیو جرسی اور کیلیفورنیا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا سے 33،396 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 16،263، کیلیفورنیا میں 17،256 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست ٹیکساس میں اس وبا کی وجہ سے 17،656 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کوویڈ 19 سے 16،267 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
اس کے علاوہ میساچوسٹس اور الینوائے میں نو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ پنسلوانیا میں آٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔
امریکہ میں کووڈ 19 سے 2.23 لاکھ سے زائد ہلاک
امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 84 لاکھ سے تجاوز کر کے 84،04،743 ہوگئی ہے۔