پنسلوینیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کورونا وبا کے دنوں میں ملک کا ہیلتھ کیئر سسٹم تباہ کرنا چاہتی ہے۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ہم معیشت اور صحت میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اب بھی اس بحران کی سب سے بنیادی حقیقت کو نہیں سمجھا کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے پہلے وائرس پر قابو پانا ہوگا۔