ETV Bharat / international

ٹرمپ کی ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی - امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر ایران لڑنا چاہتا ہے تو بتا دے، وہ ایران کا آخری دن ہوگا

ٹرمپ نے کی تنبیہ
author img

By

Published : May 20, 2019, 9:16 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسلامک ربپلک نے امریکی مفادات پر حملہ کیا تو اسے تباہ کردیا جائیگا۔

اپنے ٹوئٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو یہ ایران کا سرکاری طور پر خاتمہ ہوگا۔
واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، امریکہ نے کیریئر گروپ اور بی 52 بموں کو گلف پر تعینات کردیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے کہا کہ کوئی جنگ نہیں ہوگی کیونکہ نہ تو ہم لڑآئی چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی کو گمان ہے کہ وہ اس علاقے میں ایران کا سامنا کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ خلیج ممالک اور پورا مشرق وسطیٰ اس وقت سخت کشیدگی کی لپیٹ میں ہے، امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے خطے میں ایک نئی جنگ کی کیفیت پیدا کردی ہے۔

امریکا کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے بھی ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے، بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے کی تازہ صورت حال کے تناظر اور خلیج کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.