ETV Bharat / international

اسرائیلی فورسز نے خاتون سمیت دو فلسطینیوں کو ہلاک کردیا - اسرائیل فلسطین

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں برقین میں ایک فلسطینی مرد اور یروشلم کے اولڈ سٹی میں ایک خاتون کو قتل کردیا۔ فلسطینیوں اور اسرائیلی انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکار اکثر ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔

israeli forces kill two palestinians in separate cases
اسرائیلی فورسز نے خاتون سمیت دو فلسطینیوں کو ہلاک کردیا
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 4:18 PM IST

اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں برقین اور یروشلم کے پرانے شہر میں الگ الگ واقعات میں دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔

جمعرات کے اوائل میں ہلاک ہونے والوں میں سے پہلے کی شناخت 22 سالہ علاء ناصر محمد زیود کے طور پر ہوئی ہے جو مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں الصلاح الحریثہ، شمال مغربی جنین سے تعلق رکھتا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، علاء ناصر محمد زیود کو اسرائیلی فوج کے ساتھ مسلح تصادم کے دوران قریبی گاؤں برقین میں راتوں رات گولی مار دی گئی جب اس نے فجر کے وقت درجنوں فوجی جیپوں اور خصوصی فورسز کے ساتھ شہر پر چھاپہ مارا۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ زیود کو چار گولیاں لگیں۔ دو اس کے سینے میں، ایک اس کی گردن میں اور ایک اس کی دائیں ران میں۔

جمعرات کو ہی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے دوسرے فلسطینی کی شناخت 30 سالہ اسرا خوزیمہ کے نام سے ہوئی، جو تین بچوں کی ماں تھی وہ جنین کے جنوب میں قباتیہ گاؤں سے تعلق رکھتی تھی۔

اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے باب السلسیہ ، جسے یروشلم کے پرانے شہر میں چین گیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ، میں اس نے ایک افسر کو چاقو مارنے کی کوشش کی تھی۔

اسرائیلی فورسز نے واقعے کے بعد دمشق گیٹ ، مسجد اقصیٰ اور شیر گیٹ کے داخلی راستوں کو بند کر دیا ، بعد میں انہیں دوبارہ کھول دیا۔

اسرائیلی فورسز نے بتایا کہ حملے کی کوشش کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فلسطینیوں اور اسرائیلی انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکار اکثر ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو اسرائیلی فورسز نے جنین اور یروشلم میں رات بھر فوجی چھاپوں کے بعد مسلح تصادم کے دوران پانچ فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

یروشلم کے شمال مغربی گاؤں بیت عنان میں برقین سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی جاں بحق ہوئے ، جن میں ایک 16 سالہ بچہ بھی شامل تھا ، جبکہ بدو گاؤں کے تین دیگر افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یروشلم میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز مسجد الاقصیٰ کے ہر داخلی دروازے پر تعینات ہیں جو یہودیوں کے ٹیمپل ماؤنٹ کے نام سے جانا جاتا ہے جو یہودیت کا مقدس ترین مقام ہے۔

اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطی کی جنگ میں مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے پر قبضہ کر لیا۔جسے کبھی عالمی برادری نے تسلیم نہیں کیا۔

یہ شہر ، تین ابراہیمی مذاہب کے لیے مقدس ہے، کئی دہائیوں سے جاری اسرائیل فلسطین تنازع کا مرکزی نقطہ ہے۔

فلسطینی مشرقی یروشلم کو مستقبل کی آزاد ریاست کے دارالحکومت کے طور پر چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز بھی مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی چھاپے کے بعد حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.