پومپیو نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ان تیرہ ایرانی شہریوں اور ان کے قریبی اہل خانہ اب امریکہ میں داخل ہونے کے لیے نااہل ہوں گے۔
بیاں میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایران اپنے 'دہشت کی حکومت' کو پھیلانے کے لئے دیگر ممالک میں قتل اور دہشت گردی کے کاموں کو انجام دیتا ہے۔
ویزا پابندی کی فہرست میں شامل کیے گیے تیرہ افسران نے ایرانی ڈپلومیٹ کے طور پر 1990 میں سوئٹزرلینڈ میں ایرانی حکومت کے مخالفوں کے قتل کرنے کے منصوبے کو انجام دیا تھا۔'
مزید پڑھیں:
مالی: صدر کی معزولی کے بعد ہزاروں افراد کی جانب سے جشن
پومپیو کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے ایرانی انتطامیہ کے اعلی سطحی احکامات پر اس کام کو انجام دیا تھا۔