ETV Bharat / international

امریکہ میں اب لوگ خود ہی کورونا کی جانچ کرسکیں گے - کورونا سے متاثر

امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس (کووڈ-19) کی جانچ کے لیے ایسی پہلی کٹ کو منظوری فراہم کی ہے جس کا استعمال عام لوگ اپنے گھر پر ہی کر سکتے ہیں اور اس کے انفیکشن کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

In the United States, people will now be able to test the corona on their own
امریکہ میں اب لوگ خود ہی کورونا کی جانچ کرسکیں گے
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 9:56 PM IST

ایف ڈی اے نے کووڈ-19 کی جانچ کے لیے ایسی پہلی کٹ کو منظوری فراہم کی ہے جس کا استعمال عام لوگ اپنے گھر پر کر سکتے ہیں۔ اس کا استعمال صرف ہنگامی حالات میں ہی کیا جا سکتا ہے۔ اس کٹ کا نام لوسِرا کووڈ-19 آل ان ون جانچ کٹ ہے۔ اس کے ذریعہ کووڈ-19 وبا پیدا کرنے والے سارس کوو-2 وائرس کی پہچان کی جاتی ہے۔

اس کٹ کے ذریعہ ناک کے سویب کا نمونہ لے کر تقریباً 30 منٹ کے اندر یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ شخص کورونا سے متاثر ہے یا نہیں۔ اس کٹ کا استعمال صرف 14 یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ ہی کر سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر(سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک کروڑ 13 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں جن میں سے دولاکھ 48 ہزار 666 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.