ETV Bharat / international

صدر بائیڈن کے کانگریس سے پہلے خطاب میں ہیرس اور پیلوسی نے رقم کی تاریخ

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 5:46 PM IST

یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس سے خطاب کے دوران دو خواتین صدر کے پیچھے بیٹھی تھیں۔

harris
harris

نائب صدر کملا ہیرس اور ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے صدر جو بائیڈن کے کانگریس کے پہلے مشترکہ اجلاس کے دوران اسٹیج کو شیئر کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس سے خطاب کے دوران دو خواتین صدر کے پیچھے بیٹھی تھیں۔

ہیرس (56) امریکہ کی نائب صدر بننے والی پہلی بھارتی امریکی اور پہلی سیاہ فام خاتون بھی ہیں۔ وہ بدھ کی رات کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں صدر بائیڈن کی پہلی تقریر کے دوران ان کے دائیں جانب بیٹھی نظر آئیں۔

اسی دوران 81 سالہ پیلوسی، جو 2007 میں ایوان کی اسپیکر بننے والی پہلی خاتون تھیں، کو صدر کے بائیں جانب بیٹھے دیکھا گیا۔

جب ہیرس سے صدر کے خطاب کے دوران صدر کے پیچھے دو خواتین کے بیٹھنے کی اہمیت کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ عام بات ہے۔

اسی وقت جب اس تاریخی لمحات کے متعلق پیلوسی کا نظریہ پوچھا گیا تو انہوں نے ایم ایس این بی سی کو بتایا کہ 'یہ وقت کی بات ہے۔'

پیلوسی نے اپنی تقریر سے کچھ دیر قبل کہا کہ 'یہ بہت حوصلہ افزا ہے۔ تاریخ رقم کرنا بہت اچھی بات ہے۔ یہ وقت کی بات ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.