عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 65.67 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.87 لاکھ سے زائد لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 65،67،058 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3،87،899 اموات ہو چکی ہیں۔ اس وائرس سے متاثرہ 2706352 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہوئی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 9304 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور اب کل کوورنا متاثرین کی تعداد 216919 ہو گئی ہے۔
اس دوران 260 افراد ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6075 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت کوورنا کے 106737 فعال معاملے ہیں، جبکہ 104107 لوگ اس وبا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔