امریکہ میں صدارتی انتخاب کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے جمعرات کو ایک بار پھر دہرایا کہ سبھی بیلٹ پیپروں کی گنتی ہونی چاہیے اور انہوں نے امریکی عوام سے صبر برقراررکھنے کی اپیل کی ہے۔
بائیڈن نے کہا امریکہ میں ووٹ کرنا ایک مقدس کام کی طرح ہے۔ اس کے تحت ملک کے رائے دہندگان اپنی رائے ظاہر کرتے ہیں۔ اس لئے ہر بیلٹ پیپر کی گنتی ہونا ضروری ہے اور اس وقت یہی ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'میں اور سنیٹر کملا ہیرس کو پورا اعتماد ہے کہ گنتی مکمل ہونے پر ہمیں فاتح اعلان کیا جائے گا۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن قائم رکھیں اور انتخاب کے پورے عمل کا مکمل ہونے دیں'۔
فاکس نیوز کے مطابق جو بائیڈن کے پاس اس وقت 264 الیکٹورل کالج ووٹ ہیں۔ وہ مکمل اکثریت سے محض چھ قدم دور ہیں۔