امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ’ہم نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا کہ ایک اپوزیشن نے اس طرح سے عوام کے جذبات، قانون اور آئین کی بے حرمتی کی ہو‘۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر ان کی اس کوشش کو فوراً پوری طرح سے خارج کر دیا۔
عدالت نے صدر ٹرمپ کو واضح اشارہ دیا کہ وہ ملک کی جمہوریت کے خلاف نہیں جا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے پیر کے روز 306 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ امریکی صدر بننے کے لیے کل 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 270 ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔