وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے محفوظ ہونے کا تعین اس سال دسمبر تک کر لیا جائے گا، لیکن یہ ویکسین اگلے برس کے وسط میں ہی بڑے پیمانے پر دستیاب ہو سکے گی۔
'واشنگٹن پوسٹ' سے بات چیت کرتے ہوئے انتھونی فاؤچی نے کہا کہ 'وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ انٹرویو سے خوش ہیں جس میں صدر ٹرمپ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔
ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں کچھ باتیں اب بھی تحقیق طلب ہیں کہ یہ وائرس بچوں میں کس حد تک پھیلتا ہے اور کیا بچے یہ وائرس بڑوں کو بھی لگا سکتے ہیں؟