ETV Bharat / international

'ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کے لیے ڈیموکریٹس آگے آئیں'

وائٹ ہاؤس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ 'ڈیموکریٹس پارٹی کے نو منتخب اراکین ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کے لئے آگے بڑھیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے'۔

Democrats Will Move To Impeach Trump, Confirms House Speaker Pelosi
'ٹرمپ کا مواخذہ کرنے ڈیموکریٹس آگے آئیں'
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 7:25 AM IST

Updated : Jan 11, 2021, 7:34 AM IST

وائٹ ہاؤس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے مطابق ڈیموکریٹس بدھ کے روز دارالحکومت میں تشدد کو بھڑکانے کے ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ویڈیو

پلوسی نے کہا کہ 'امریکی دارالحکومت پر حملے کے خلاف نائب صدر مائیک پینس کارروائی کریں گے۔ وہ 25 ویں ترمیم کی درخواست کر کے ٹرمپ کو ہٹاسکتے ہیں'۔

  • 'یہ ایک تاریخی قدم ہوگا'

ڈیموکریٹس اراکین کو لکھے گئے خط میں اسپیکر نے پینس کے ذریعہ موجودہ امریکی صدر کے خلاف کارروائی کے تحت مواخذے کی تحریک لانے اور ووٹنگ کے ذریعہ اس عمل کو انجام دینے کا عزم کیا، جو کہ ایک تاریخی قدم قرار دیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ 'اپنے آئین اور اپنی جمہوریت کے تحفظ اور بقا کے لیے ہم عجلت کے ساتھ کام کریں گے، کیونکہ موجودہ صدر سب کے لیے خطرہ ہیں'۔

  • 'جمہوریت پر حملہ'

انھوں نے کہا کہ 'جیسے جیسے دن گزرتے جا رہے ہیں، یہ خطرہ مزید بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اس صدر کے ذریعہ ہمارے جمہوریت پر جاری حملے کی ہولناک شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ (6؍جنوری2021) کے روز دارالحکومت میں افراتفری اور تشدد پھوٹ پڑے تھے جب ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل پر ہلہ بول دیا۔ اس پرتشدد جھڑپ میں متعدد کی ہلاکت بھی ہوئی اور پوری دنیا میں امریکہ کی بدنامی بھی ہوئی۔

اس واقعے کے فورا بعد ہی ہاؤس ڈیموکریٹس نے مبینہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تشدد کی حوصلہ افزائی کرنے میں ان کے کردار کے لئے مواخذے کی گزارش کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹس اور کچھ ری پبلیکنس نے نائب صدر مائک پینس اور دیگر کابینہ کے اراکین کی حمایت کی تھی، جو 25 ویں ترمیم کے ذریعہ ٹرمپ کے خلاف اور انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے مواخدہ کا ووٹ ڈالیں گے۔

Last Updated : Jan 11, 2021, 7:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.