ETV Bharat / international

فیصلہ سنانے کے وقت جارج فلائیڈ اسکوائر پر سینکڑوں افراد کا مجمع

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 6:17 PM IST

گذشتہ سال 25 مئی کی شام اسی مقام پر سیاہ فام جارج فلائیڈ کی گردن پر پولیس افسر ڈیرک چوون نے 8 منٹ 46 سیکنڈ تک اپنے گھٹنے ٹکائے رکھے تھے جس کے باعث دم گھٹنے سے جارج فلائیڈ کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔

Crowd
Crowd

سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل معاملے میں مجرم قرار دیے گئے سابق پولیس افسر ڈیرک چوون کو سزا سنائے جانے کے دوران امریکہ کے مینیپولیس میں منگل کے روز سینکڑوں افراد 38 ویں اسٹریٹ اور شکاگو ایونیو کے چوراہے پر جمع ہوئے۔

فیصلہ سنائے جانے کے دوران جارج فلائیڈ اسکوائر پر سینکڑوں افراد جمع ہوئے

گذشتہ سال 25 مئی کی شام اسی مقام پر سیاہ فام جارج فلائیڈ کی گردن پر پولیس افسر ڈیوک چوون نے 8 منٹ 46 سیکنڈ تک اپنے گھٹنے ٹکائے رکھے تھے جس کے باعث جارج فلائیڈ کی دم گھٹنے سے موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔

300 سے زائد افراد اس مقام پر جمع ہوئے اور فیصلہ سنائے جانے کے دوران اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس دوران بہت سارے لوگوں کی آنکھیں نم تھیں اور انہوں نے فلائیڈ کی موت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اس دوران لوگوں نے 'بلیک لائیوز میٹر' کے نعرے لگائے اور امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔

فیصلے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور اس فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ''منظم نسل پرستی پوری قوم کی روح پر ایک دھبہ ہے۔''

کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی بھی نظام میں اصلاح کرنی ہوگی۔

فلائیڈ نے موت سے قبل پولیس افسر سے کہا تھا کہ اس کا دم گھٹ رہا ہے، اسے چھوڑ دے لیکن ظالم پولیس افسر نے اپنے گھٹنے نہیں ہٹائے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال 25 مئی کی شام پولیس کو ایک گروسری شاپ سے کال آئی کہ کسی شخص نے اسے سگریٹ کے بدلے جعلی 20 ڈالر دیے ہیں جس کے بعد پولیس جائے موقع پر پہنچی اور فلائیڈ کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھانے لگی جبکہ فلائیڈ نے کہا کہ بند مقام پر اس کا دم گھٹتا ہے اور اس کے مزاحمت کے بدلے پولیس افسر نے فلائیڈ کی گردن پر اپنے گھٹنے رکھ دیے، جس سے اس کی موت ہو گئی تھی۔

فلائیڈ کے خاندان کے وکیل بین کرمپ نے اس فیصلے کو امریکی 'تاریخ کا اہم موڑ' قرار دیا ہے۔

انھوں نے ٹویٹ کیا کہ 'تکلیف دہ عمل سے گزر کر آخر کار انصاف حاصل ہوا' یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے احتساب کی ضرورت کے حوالے سے ایک واضح پیغام ہے۔

فیصلہ کے بعد لوگ سڑکوں پراترے
فیصلہ کے بعد لوگ سڑکوں پراترے

فلائیڈ کے قتل کے بعد پورے امریکہ میں مسلسل نسل پرستی مخالف احتجاج ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.