جموں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ اس وقت جاری ہیں۔ بدھ کے روز جموں و کشمیر میں جاری پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کشتواڑ کے باغوان محلہ پولنگ اسٹیشن پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار فردوس ٹاک اور بہارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون امیدوار شگن پریہار کے درمیان کافی بحث ہوئی۔
بتایا جاتا ہے کہ ووٹنگ کے دوران بی جے پی امیدوار شگن پریہار نے ایک مسلم خاتون کو برقعہ اتارنے کے لئے کہا، جس پر وہاں پر موجود پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی امیدوار فردوس ٹاک نے مذمت کی۔ جس کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی کی تاہم پولیس نے مشتعل لوگوں اور احتجاجی لیڈران کو پولنگ بوتھ سے باہر نکالا۔
بی جے پی امیدوار شگن پریہار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار فردوس ٹاک نے ان کے خلاف پولنگ بوتھ پر برا بھلا کہا۔ جس کے خلاف میں نے آواز اٹھائی تو دیگر پی ڈی پی کارکنان نے مجھے وہیں سے نکلنے کو بولا تاہم انہوں نے کہا موقع پر موجود پولیس کے اہلکاروں نے انہیں بچایا۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 24 سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ ووٹرز پولنگ بڑی تعداد میں پولنگ بوتھ کا رخ کرر ہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں تقریبا دس سال بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ہم آج ووٹ ترقی کے لیے دے رہے ہیں -