ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میونسپل کونسل بانڈی پورہ کے سابق چیئرمین کی پی ڈی پی میں شمولیت - JK Assembly Polls - JK ASSEMBLY POLLS

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات ایک دہائی بعد ہورہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں سیاسی گرمیوں میں منہمک ہیں۔ ہر پارٹی انتخابات میں کامیابی کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔

میونسپل کونسل بانڈی پورہ کے سابق چیئرمین کی پی ڈی پی میں شمولیت
میونسپل کونسل بانڈی پورہ کے سابق چیئرمین کی پی ڈی پی میں شمولیت (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 3:50 PM IST

بانڈی پورہ: بانڈی پورہ کے سابق بلدیہ چیئرمین بشارت حسین نجار نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بانڈی پورہ میں پی ڈی پی دفتر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سید تجمل پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار برائے بانڈی پورہ حلقہ نے ان کا پارٹی میں خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی زمینی سطح پر مزید مضبوط ہوگی۔

میونسپل کونسل بانڈی پورہ کے سابق چیئرمین کی پی ڈی پی میں شمولیت (Etv bharat)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کارکن متحد ہیں اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بانڈی پورہ کے لوگ انہیں اسمبلی انتخابات میں منتخب کریں گے۔ سید تجمل کا کہنا تھا کہ بشارت حسین کے پارٹی میں شامل ہونے سے ان کا کام بہت آسان ہوگا۔ سید تجمل نے یہ بھی کہا کہ کئی ایک کارکن ان کے رابطے میں ہیں جنہوں نے بطور آزاد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات ایک دہائی بعد ہورہے ہیں۔ انتخابات کے پیش نظر سیاسی کارکنوں اور رہنماوں کا پارٹی بدلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جبکہ ووٹرز کو راغب کرنے کے لئے مختلف قسم کے وعدے اور ایک دوسرے پر الزام اور جوابی الزام تراشی کا دور بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:
ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید - JK Assembly Elections 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.