ETV Bharat / international

کورونا وائرس کے بیک وقت تین کلینیکل ٹسٹ کا آغاز - امریکہ کے نیو یارک میں کوروناوائرس

امریکہ کے نیو یارک میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک میں بیک وقت 3 قابل ذکر کلینیکل تجربات شروع کئے جا رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے بیک وقت تین کلینیکل ٹسٹ کا آغاز

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 2:26 PM IST

امریکی فوڈ ایند ڈرگ اتھارٹی نے ایک طرف ملیریا کی دوا ’ہائیڈرو کلورووکوئن ‘اور اینٹی بایوٹک دوا ’زیتھروماز‘ کو ملا کر تجربات کی منظوری دے دی ہے۔ دوسری طرف کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے پلازما اینٹی باڈیز کو سخت بیمار مریضوں میں استعمال کرنے کا تجربہ بھی شروع کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ایف ڈی اے نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر نمونیہ میں مبتلا ہوجانے والے عمر رسیدہ مریضوں کے لئے کینسر کی ایک دوا کے فیز تھری کلینیکل تجربہ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ دوا کینسر کو روکنے یا بالکل ابتدائی اسٹیج کے کینسر مریضوں کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

اکٹیرما نامی یہ دوا گٹھیا نما جوڑوں کی سوزش کے علاج میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.