برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ’’گزشتہ 24 گھنٹوں میں برازیل میں 6760 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 162699 ہو گئی ہے۔‘‘
ایک دن میں برازیل میں کورونا وائرس سے 496 افراد ہلاک ہو گئے اور اب تک یہاں 11123 افراد اس وائرس سے فوت ہو چکے ہیں۔
ہفتہ کو برازیل کی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ ’’گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 10611 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 730 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہاں 61000 سے زائد کورونا وائس کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔‘‘
ہفتہ کو برازیل کی پارلیمنٹ نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی یاد میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کورونا وائرس پورے عالم کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں اب تک اس وائرس نے 2200سے بھی زیادہ جانیں لی ہیں جبکہ 67,259افراد اس کی زد میں آئے ہیں۔
کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں دو لاکھ 80ہزار سے زیادہ افراد فوت ہو چکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ اموات امریکہ میں 80ہزار درج کی جا چکی ہیں۔