ETV Bharat / international

میکسیکو میں کورونا انفیکشن سے مزید 544 مریضوں کی موت - کورونا وائرس کے 4790 نئے معاملات

کورونا سے متاثر 5222 معاملات کی تصدیق ہوئی اور اس کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 139196 پہنچ گئی ہے۔

میکسیکو میں کورونا انفیکشن سے مزید 544 مریضوں کی موت

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 10:29 PM IST

میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن سے 544 مریضوں کی موت ہو گئی اور اس کے ساتھ کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16448 تک پہنچ گئی۔

وزارت صحت میں وبا سائنس ڈائریکٹر ہوزے لوئس الومیا نے آج یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ جمعہ دیر رات کورونا سے متاثر 5222 معاملات کی تصدیق ہوئی اور اس کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 139196 پہنچ گئی ہے۔

اس سے ایک دن پہلے لاطینی امریکی ملک میں کورونا وائرس کے 4790 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی تھی اور 587 مریضوں کی اس وائرس کے انفیکشن سے موت ہو گئی تھی۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو کوڈ -19 کو وبا اعلان کیا تھا۔ دنیا میں اس وقت سے لے کر آج تک 76 لاکھ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور چار لاکھ 25 ہزار سے زائد مریضوں کی اس وائرس کے انفیکشن سے موت ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.