ETV Bharat / international

برازیل میں کوورونا وائرس سے 4500 سے زائد افراد ہلاک - برازیل

لاطینی امریکی ملک برازیل میں کووڈ-19 سے اب تک 66 ہزار 501 افراد متاثر ہو چکے اور متاثرین و مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

covid-19covid-19
covid-19
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 3:11 PM IST

دنیا کے متعدد ممالک کی طرح لاطینی امریکی ملک برازیل میں بھی عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 'ملک میں اب تک کورونا انفیکشن کے 66 ہزار سے زائد معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے'۔

بیان کے مطابق 'گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برازیل میں کورونا انفیکشن کے 4613 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 66501 ہو گئی ہے'۔

برازیل میں کورونا انفیکشن سے ایک دن میں 338 اموات ہونے کی وجہ سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4543 ہوگئی ہے۔

وہیں امریکہ نے متاثرین کی تعداد میں سارے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، امریکہ میں اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد کووڈ-19 سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 14 ہزار افراد اس وبا سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ملک میں مرنے والوں کی تعداد 56 ہزار 634 تک پہنچ گئی ہے۔

دنیا بھر میں اب تک کووڈ-19 سے 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک اور متاثرین افراد سب سے زیادہ تعداد امریکیوں کی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.