ETV Bharat / international

چلی کے وزیر صحت کا استعفی

چلی میں کورونا وائرس وبا کے انتظام کے سلسلے میں شہری تنظیموں اور اپوزیشن کی مسلسل تنقید کے دوران وزیر صحت جیمی مینیلچ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ چلی کے صدر سیبسٹیان پنیرا نے ان کا استعفی منظور کرلیا ہے۔

چلی کے وزیر صحت کا استعفی
چلی کے وزیر صحت کا استعفی
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 11:49 AM IST

چلی کے صدر سیبسٹیان پنیرا نے سنیچر کے روز کہا 'ڈاکٹر جیمی مینیلچ نے ایسے مشکل وقت میں بہترین کوششیں کرتے ہوئے اپنے سبھی انفرادی مفادات کو درکنار رکھ کر اپنا پورا وقت اور توانائی لوگوں کی جان بچانے جیسے عظیم کام میں صرف کی۔

مینیلچ نے صحافیوں سے کہا 'کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کے اس نئے مرحلے میں ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بہتر تال میل قائم کرسکیں اور میں اس سلسلے میں اپنے جمہوری فرائض، جسے صدر نے کافی اچھے طریقے سے سنبھالا ہے، ان کو قربان کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں سوچوں گا'۔
سابق وزیر کو ملک میں صحت بحران کے دوران اس کے انتظام کے سلسلے میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس میں انفیکشن کے معاملوں اور اموات کی گنتی میں مسلسل کی جا رہیں حکمت عملی تبدیلیوں کے علاوہ بڑھتے ہوئے معاملوں کو صحیح طریقے سے قابو نہ کرپانا شامل ہے۔

نئے وزیر سرجن ڈاکٹر اینرک پیرس نے صحت کے شعبے کے لوگوں سے باہمی بات چیت اور ایک دوسرے کا تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ چلی حکومت نے سنیچر کو 167355 کورونا معاملوں کی تصدیق کی جبکہ اس بیماری س اب تک وہاں کل 3101 اموات ہوچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.