ETV Bharat / international

چلی: پولیس کا بے حد انوکھا قدم

ایل کارمین ہسپتال کے ڈائریکٹر جون کھیر کا کہنا ہے کہ 'میرے خیال میں چلی پولیس کا کورونا وائرس کے سلسلے میں ایل کارمین ہسپتال میں آنا اور کورونا مریضوں کو دیکھ رہے صحت کارکنان کی حوصلہ افزائی کرنا ایک اچھا آئیڈیا ہے'۔

sdf
fd
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 8:42 PM IST

جنوب امریکی ریاست چلی کی پولیس نے دارالحکومت سینٹیاگو کے ایک ہسپتال میں صحت کارکنان کے لیے موسیقی بجا کر اپنی 93 ویں سالگرہ منائی۔

ویڈیو

پولیس والوں کے ڈرم، گٹار اور کی بورڈ کی آوزیں سن کر ایل کارمین ہسپتال کا عملہ باہر نکل آیا۔

ایل کارمین ہسپتال کے ڈائریکٹر جون کھیر کا کہنا ہے کہ 'میرے خیال میں چلی پولیس کا کورونا وائرس کے سلسلے میں ایل کارمین ہسپتال میں آنا اور کورونا مریضوں کو دیکھ رہے صحت کارکنان کی حوصلہ افزائی کرنا ایک اچھا آئیڈیا ہے'۔

وہیں کچھ دیگر طبی عملے نے پولیس کے سامنے ایک آنکھ بند کر کے گذشتہ برس مظاہرین پر پولیس فائرنگ کے خلاف احتجاج کیا۔

ایک کارکن نے بطور احتجاج اپنے ہاتھوں میں ایک بینر اٹھا رکھا تھا، جس پر کاراباینروس قاتل ادارہ ہے، قتل، جنسی زیادتی اور تشدد جسیے الفاظ لکھے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں امریکی انسانی حقوق کی ایک رپورٹ میں چلی کی سیکیورٹی فورسز پر مظاہرین کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس میں موت، تشدد ، جنسی استحصال اور ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.