ETV Bharat / international

کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی - اب تک آٹھ افراد کی موت ہوچکی ہے

امریکہ کے صوبہ کیلیفورنیا کے جنگلوں میں بھیانک آتشزدگی کے پیش نظر صوبہ کے گورنر نے متعدد کاونٹی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

california governor declares a state of emergency in fresno, madera, mariposa, san bernardino and san diego
کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 9:48 PM IST

کیلیفورنیا کے گورنر دفتر نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’گورنر گیون نیوسم نے آگ پر قابو پانے کے مقصد سے آج فریسنو، مدیرا اور ماریپوسا سمیت دیگر کئی کاونٹی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی

کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات و فائر پروٹیکشن کے مطابق جنگلوں میں لگی آگ 45500 سے زائد ایکڑ میں پھیل چکی ہے۔ آتشزدگی کے سبب ہزاروں افراد کو اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔ آگ بجھانے کے کام میں تقریباً 14800 فائر اہلکار مصروف ہیں۔ اب تک 10500 سے زائد افراد کو بحفاظت بچایا جاچکا ہے۔

california governor declares a state of emergency in fresno, madera, mariposa, san bernardino and san diego
کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی

کیلیفورنیا میں 15 اگست کے بعد سے اب تک آگ لگنے کے 900 سے زیادہ واقعات سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے 16 لاکھ ایکڑ سے زیادہ جنگل جل کر خاک ہوگئے ہیں۔ اب تک آٹھ افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباً 3300 مکان و دیگر ڈھانچے جل کر خاک ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.