ETV Bharat / international

برازیل: کورونا وائرس سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 12, 2020, 12:07 PM IST

اس مہلک وائرس اور اس کے اثرات سے ہونے والی اموات کے معاملے میں یہ ملک دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

برازیل میں کوروناوائرس سے 103،026 افراد ہلاک

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ 19) سے 1274 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اس ملک میں مہلک وائرس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 103،026 ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 52160 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اب تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3109630 ہوگئی ہے۔

ہفتہ کے روز برازیل میں کووڈ ۔19 سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی۔ اس مہلک وائرس اور اس کے اثرات سے ہونے والی اموات کے معاملے میں یہ ملک دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

برازیل میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر سائو پاؤلو رہا ہے۔ جہاں 25571 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور یہاں 639562 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.