ETV Bharat / international

بائیڈن نے انتخابی ریلی کو مؤخر کیا

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 12:03 PM IST

بائیڈن نے کہا کہ 'میں کووڈ 19 کے مدنظر ڈاکٹرز کے احکامات پر عمل پیرا ہوں، یہ نہ صرف میرے لئے بلکہ ملک کے لئے بھی بہتر ہوگا۔ اس کا مطلب میں اب انتخابی مہم کے لئے کوئی ریلی نہیں کروں گا۔'

کووڈ-19 کی وجہ سے اب کوئی انتخابی ریلی نہیں کریں گے بائیڈن

امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے ممکنہ امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ 'وہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد اب انتخابی مہم کے لئے کوئی ریلی نہیں کریں گے۔'

یہ اعلان بائیڈن نے منگل کے روز ڈیلاویر ریاست میں ایک پروگرام کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں کوویڈ 19 کے مدنظر ڈاکٹرز کے احکامات پر عمل پیرا ہوں، یہ نہ صرف میرے لئے بلکہ ملک کے لئے بھی بہتر ہوگا۔ اس کا مطلب میں اب انتخابی مہم کے لئے کوئی ریلی نہیں کروں گا۔'

ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے الزام پر سابق نائب صدر بائیڈن نے کہا 'سبھی کو ان کے اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مابین ہونے والی بحث کا انتظار کرنا چاہئے۔ میں اس آدمی سے اپنی علمی قابلیت کا موازنہ کرنے کے لئے متجسس ہوں جس کے خلاف میں الیکشن لڑنے جارہا ہوں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.