ETV Bharat / international

بائیڈن نے عراق کی خودمختاری برقرار رکھنے میں مدد کرنے کی ہدایت - Biden condemns terrorist attack

اتوار کو علی الصبح عراقی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کاتیوشا راکٹ داغا گیا تھا جس میں الکاظمی کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

Biden condemns terrorist attack targeting Iraqi Prime Minister al-Kadhimi
بائیڈن نے عراق کی خودمختاری برقرار رکھنے میں مدد کرنے کی ہدایت
author img

By

Published : Nov 8, 2021, 2:44 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی ٹیم کو عراق کی خودمختاری کو برقرار رکھنے میں مدد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ ’’عراق میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کا احتساب ہونا چاہیئے۔ میں ان لوگوں کی شدید مذمت کرتا ہوں جو عراق کے جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کے لیے تشدد کا استعمال کر رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قومی سلامتی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ عراق کی سکیورٹی فورسز کو ہر طرح کی مناسب مدد فراہم کرے۔ امریکہ عراق کی حکومت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے کیونکہ وہ ملک کی خودمختاری اور آزادی کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔

دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے الکاظمی سے ان کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کے بعد ٹیلی فون پر بات کی۔

محکمہ خارجہ کے مطابق بلنکن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ حملے کی تحقیقات میں عراقی سیکورٹی فورسز کی مدد کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق کے وزیراعظم ڈرون حملے میں زخمی

خیال رہے کہ اتوار کو علی الصبح عراقی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کاتیوشا راکٹ داغا گیا تھا جس میں الکاظمی کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

ڈرون حملے میں ان کے کئی سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ الکاظمی نے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ملک کی خاطر امن وامان کو برقرار رکھنا سب پر لازم ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.