امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان آج جنیوا میں سربراہی اجلاس کے دوران مختلف دور کی بات ہوئی۔
متعدد تصایر سے ظاہر ہوتا کہ دونوں رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کرنے سے قبل ہاتھ ملائے۔
امریکی اور روسی وفد کو بھی دوسری کئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے، جو دوسرے اجلاس کے دوران لی گئیں۔
امریکی وفد میں سکریٹری برائے خارجہ انٹونی بلنکن، قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان، سیکرٹری برائے سیاسی امور وکٹوریہ نولینڈ، روس میں امریکی سفیر جان سلیوان اور نیشنل سیکیورٹی کونسل روس کے ماہرین ایرک گرین اور اسٹیرگوس کلاوڈیز شامل تھے۔
روس کے وفد میں وزیر خارجہ سیرگی لاوروف، مشیر برائے امور خارجہ یوری عشاکوف، لاوروف کے نائب سرجی ریابکوف، روسی فوج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل ویلری گیریسموف، واشنگٹن میں روسی سفیر اناطولی انتونوف کے علاوہ پوتن کے ترجمان دمتری پیسکوف شامل رہے۔
واضح رہے کہ جنیوا میں ملاقات ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات بھی کم درجے پر ہیں اور دونوں ممالک اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔