ETV Bharat / international

بحر اوقیانوس: ماہی گیری جہاز میں آگ، 3 افراد ہلاک

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 10:13 AM IST

جہاز کے انجن روم میں آگ لگنے کے بعد 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد جہاز میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس سے چار افراد بے ہوش ہو گئے، جنہیں اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

fishing boat
fishing boat

بحر اوقیانوس میں اسپین کے زیر انتظام کینری جزائر میں لا لوز بندرگاہ کے قریب روسی ماہی گیری کے جہاز میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ہسپانوی میڈیا نے جمعہ کو دیر رات اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق جہاز کے انجن روم میں آگ لگنے کے بعد 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد جہاز میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس سے چار افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

موقع پر پہنچنے والے نو فائر فائٹر کشتیوں کے ذریعے آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جب واقعہ پیش آیا اس وقت جہاز میں مرمت کے کام کئے جارہے تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.