ETV Bharat / international

امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ، چھ طلبہ زخمی - 6 teenagers injured in shooting

فائرنگ میں زخمی ہونے والے تمام چھ افراد ارورہ سینٹرل ہائی اسکول کے طالب علم ہیں۔

6 teenagers injured in shooting in U.S. Colorado
امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ، چھ طلبہ زخمی
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 12:27 PM IST

امریکی ریاست کولوراڈو کے ارورہ کے ایک پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی سہ پہر ارورہ سنٹرل ہائی اسکول کے قریب نوم پارک میں پیش آیا۔

ارورہ پولیس ڈپارٹمنٹ نے ٹویٹ کیا کہ 14 سے 17 سال کی عمر کے پانچ نابالغ، جو فائرنگ میں زخمی ہوئے تھے، کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ اس ٹوئٹ کے دو گھنٹے بعد پولیس نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے ایک 18 سالہ نوجوان کو بھی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میکسکو کے گواناجواتو میں دومقامات پر فائرنگ، 11 افراد ہلاک

کے سی این سی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے تمام چھ افراد ارورہ سینٹرل ہائی اسکول کے طالب علم ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.