ETV Bharat / international

ورچول مباحثہ میں شرکت کرنے سے ٹرمپ کا انکار - ڈیموکریٹک نامزد امیدوار جوبائیڈن

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ہفتہ منعقد ہونے والے ورچول صدارتی مباحثہ میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے جبکہ وہ شخصی طور پر موجود رہنے پر زور دے رہے ہیں۔

Trump refuses for virtual debate as commission eyes health safety
ورچول مباحثہ میں شرکت کرنے سے ٹرمپ کا انکار
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 7:57 PM IST

مباحثہ منعقد کرنے والے کمیشن نے ٹرمپ اور ڈیموکریٹک نامزد امیدوار جوبائیڈن کے درمیان دوسرے مباحثہ کو ورچول طریقہ سے منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ کچھ روز قبل ٹرمپ کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

صدارتی انتخابات کے سلسلہ میں دوسرا مباحثہ میامی میں منعقد ہونے والا ہے۔ گذشتہ ہفتہ ٹرمپ کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا تھا لیکن انہوں نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ ’وہ بائیڈن کے ساتھ میامی کے اسٹیج پر بحث کرنے کے منتظر ہیں، یہ بہت اچھا ہوگا‘۔

دوسری جانب ریپبلکن صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے گزشتہ روز کورونا سے متاثر ٹرمپ کے ساتھ مباحثے کو صحت مند ہونے سے مشروط کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ اب بھی کورونا میں مبتلا ہیں تو ان کے ساتھ دوسرا مباحثہ نہیں کروں گا اور میرے خیال میں انہیں اب بھی کورونا ہے، اس لیے ہمیں مزید مباحثہ نہیں رکھنا چاہیے۔ اس موقع پر بائیڈن نے کہا تھا کہ ’جب تک صدر ٹرمپ کورونا سے مکمل صحتیاب نہیں ہوجاتے تب تک بحث نہیں ہونی چاہئے‘۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت اب بہتر ہے اور انہوں نے مختلف بریفنگز میں بھی حصہ لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ چار روز سے انہیں بخار کی شکایت نہیں ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں سے ان میں کورونا کی کوئی بھی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ ٹرمپ کو پیر کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.